InspiresNext

InspiresNext

Internet Marketplace Platforms

Lahore, Punjab 218 followers

Digital Marketing

About us

Excited to unveil inspiresNext - your go-to ally for personal and business branding, social media prowess, and dynamic brand marketing. In today's digital battleground, standing out is paramount. That's where inspiresNext steps in, offering to drive growth, enhance brand visibility, and maximize ROI through data-driven and customer-centric approaches to help you and your business shine in the crowded digital space. What We Offer: Showcase Excellence: Elevate your online presence with a standout profile that showcases your skills, achievements, and unique brand. Social Media Mastery: Keep your audience engaged and your platforms buzzing with our expertly curated updates. Brand Brilliance: From strategy to execution, we amplify your brand identity to resonate with your ideal audience. Digital Dominance: Boost traffic, capture leads, and skyrocket conversions with our holistic digital marketing solutions, including top-notch content creation. 📩 Get in Touch: Ready to elevate your brand? Connect with us! 📧 Email: [email protected] 📱 WhatsApp: +923014077719 ☎️ Call us anytime! Let's embark on a journey to success together. We're committed to your success! Phone +923014077719

Industry
Internet Marketplace Platforms
Company size
2-10 employees
Headquarters
Lahore, Punjab
Type
Privately Held
Founded
2024

Locations

Updates

  • View organization page for InspiresNext, graphic

    218 followers

    ‏🫀 *تنہائی میں دل کا دورہ پڑنا، کیا موثر اقدامات اپنائیں؟* 🫀دل کا دورہ عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ یہ ہر سال 17.9 ملین زندگیوں کا ذمہ دار ہے جو کہ عالمی اموات کا 32 فیصد ہے لہٰذا دل کا دورہ وہ طبی حالت ہے جو اچانک اور کبھی بھی ہوسکتی ہے۔ ✍🏻اس تحریر میں ہم اس حوالے سے بات کریں گے کہ جب آپ کو اپنے سینے میں درد محسوس ہو جو آپ کے بازو اور آپ کے جبڑے تک کو متاثر کرے اور آپ کو دل کے دورے کا شبہ ہو تو ایسے وقت میں آپ کو فوری طور پر کیا احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے؟ ▪️تنہائی کے وقت دل کا دورہ پڑنا اس حوالے سے ہم سوچتے نہیں ہیں جبکہ اس کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے اور ایسے وقت میں موثر اقدامات کا علم ہونا چاہیے۔ دل کا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب دل کے پٹھوں کے کسی حصے میں آکسیجن والا خون کا بہاؤ بند ہو جاتا ہے۔ آکسیجن کے بغیر دل کے پٹھے مردہ ہونے لگتے ہیں۔ ہارٹ اٹیک کی علامات میں سینے، ایک یا دونوں بازوؤں، کمر، گردن، جبڑے یا پیٹ میں درد، سانس لینے میں دشواری، ٹھنڈا پسینہ، متلی یا سر میں ہلکا درد شامل ہیں۔ ان علامات کو پہچاننا دل کے دورے سے بچنے کیلئے پہلا قدم ہے بالخصوص جب آپ کے آس پاس مدد کرنے والا کوئی نہ ہو۔ جب آپ ان علامات کو محسوس کریں تو وہ اقدامات جو آپ کو فوری طور پر اٹھانے چاہئیں، وہ درج ذیل ہیں: ایمرجنسی سروسز کو کال کریں: یہ ہمیشہ آپ کا پہلا کام ہونا چاہیے۔ یہ مت سوچیں کہ علامات درد ختم ہوجائے گا۔ جتنی جلدی آپ مدد حاصل کریں گے آپ کے دل کو اتنا ہی کم نقصان پہنچے گا اور آپ کے زندہ رہنے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ 📌 *ڈسپرین چبائیں: 325 ملی گرام کی ڈسپرین چبائیں۔ گولی کو نگلنے کے بجائے چبانے کی وجہ سے یہ خود میں جلدی جذب ہوگی جس سے خون کے جمنے کے عمل کو محدود کیا جاسکتا ہے۔* پرسکون رہیں: گھبراہٹ دل میں آکسیجن کی مانگ کو بڑھادیتی ہے۔ ایک آرام دہ پوزیشن تلاش کریں جیسے ترچھے ہوکر ٹیک لگاکے بیٹھیں۔ یہ آپ کے دل پر کم دباؤ ڈالے گا۔ 🚫کیا نہیں کرنا چاہیے: علامات کو نظر انداز نہ کریں خود ڈرائیو کرکے اسپتال نہ جائیں۔ غسل نہ کریں: یہ تکلیف دہ احساس کو عارضی طور پر دور کرسکتا ہے لیکن یہ دل پر دباؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ آخر میں یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے پہلے گھنٹے میں اٹھائے گئے اقدامات ہی بہتر یا خراب نتائج کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for InspiresNext, graphic

    218 followers

    ‏مونسون کی شدید بارشوں کے باعث اگر سیلاب آجائے تو خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں۔ -اگر آپ نشیبی علاقے میں رہتے ہیں تو کسی اونچے مقام پر چلے جائیں -گھر میں پانی آجائے تو الیکٹرکل اپلائنسز بند کردیں تاکہ پانی میں کرنٹ نہ پھیلے -ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں پانی جمع ہو یا بجلی کی کھلی تاریں ہوں -پینے کا صاف پانی اور کھانا کسی محفوظ جگہ ذخیرہ کر لیں -سڑکوں پر پلاسٹک نہ پھینکیں کیونکہ یہ نالوں کوبلاک کرتا ہے

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for InspiresNext, graphic

    218 followers

    ایک سروس اسٹیشن روزانہ تقریباً 19,000 لیٹر پانی استعمال کرتا ہے۔ ایک معیاری کار فی واش تقریباً 80 لیٹر پانی استعمال کرتی ہے، جو براہ راست پانی کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔ سروس سٹیشنز پر پانی کی ری سائیکلنگ کا ایک پلانٹ اس میں سے 60-70% تک پانی کو دوبارہ استعمال کے لیے محفوظ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for InspiresNext, graphic

    218 followers

    ‏یہ ایک ہی خاندان کے 4 افراد تھے جنہوں نے لاہور سے اسلام آباد کا سفر کرنا تھا۔ لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ سفر انکا آخری سفر ہونے والا ہے۔ اپنی Honda Civic پر سوار یہ لوگ خانقاہ ڈوگراں قیام و طعام پر پہنچے تو انکو پیاس محسوس ہوئی۔ ڈرائیور کو کہا گیا کہ گاڑی قیام و طعام کی طرف موڑ لو۔ ڈرائیور نے گاڑی خانقاہ ڈوگراں قیام و طعام پر روک لی،فیمیلی نیچے اتری،یہ لوگ بیکری پر گئے،اور پینے کے لئے جوس خرید لئے۔ انکو یہ معلوم نہیں تھا کہ جو جوس یہ خرید رہے ہیں،انکی ڈیٹ ایکسپائر ہے،اور جوس زہر بن چکا ہے۔ یہ لوگ دوبارہ گاڑی میں بیٹھے،اور اپنی منزل اسلام آباد کی طرف چل پڑے۔ راستے میں انہوں نے جوس کھولے اور پی لئے،یہ جوس پینے کی ہی دیر تھی کہ ان چاروں افراد کو زبردست فوڈ پوائزنگ ہو گئی۔ اس وقت تک وہ بھیرہ انٹرچینج کے قریب پنہچ چکے تھے۔ لیکن شاید اب دیر ہو چکی تھی،یہاں تک پہنچتے ہوئے یہ چاروں افراد زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔ ڈرائیور نے شاید کم جوس پیا تھا،اس لئے وہ بچ گیا،لیکن گاڑی کو سائیڈ پر روک کر بے ہوش ہو گیا۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ،موٹر وے پر بنے قیام طعام پر بیکریز کا چیک اینڈ بیلنس کیا جاتا ہے؟ اگر ہاں تو یہ ایکسپائرڈ جوس کہاں سے آ گئے،اس کی سخت ترین تحقیقات ہونی چاہئیں۔ روزانہ ہزاروں لوگ موٹر وے پر سفر کرتے ہیں،اگر یہ سلسلہ ایسے ہی رہا تو سب کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں، اور ہاں آپ جب بھی کوئی ایسے کھانے پینے کی چیز خریدیں تو ایکسپائری ڈیٹ ضرور چیک کر لیں۔

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for InspiresNext, graphic

    218 followers

    ‏برطانیہ کا کاربن کشید کرنے والا سب سے بڑا منصوبہ 40 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو نہایت کارآمد کیمیکل سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرے گا۔ اتنی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کا مطلب 20 ہزار گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کے مترادف ہوگا اور ایسا کرنے سے برطانیہ کے 2050 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ سوڈیم بائی کاربونیٹ کو غذائی اور طبی اغراض سے بیکنگ سوڈا اور ڈائلیسز مشین اور فارماسوٹیکل ادویات کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ ٹاٹا کیمیکلز یورپ نے نارتھ وچ میں اپنا نیا پلانٹ اس مقصد کے ساتھ کھولا ہے کہ کمپنی کے کاربن اخراج میں 10 فیصد سے زیادہ کی کمی کی لائی جا سکے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ فیسیلیٹی میں موجود میتھین گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کو چمنیوں سے کشید کیا جائے گی اور صاف کرنے سے قبل اس کو ٹھنڈا اور مائع شکل میں ڈھالا جائے گا۔ اس پلانٹ پر دو کروڑ پاؤنڈز کی لاگت آئی ہے جس میں سے 40 لاکھ پاؤنڈز برطانوی حکومت نے دیے۔ کمپنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرنے کے لیے جس عمل کا استعمال کرے گی وہ برطانیہ میں پیٹنٹ ہے۔

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for InspiresNext, graphic

    218 followers

    ‏انسانی جسم میں کولیسٹرول کا ہونا اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے لیکن اگر یہ یہی کولیسٹرول اپنی حد سے تجاوز کرتے ہوئے مقررہ سطح سے بلند ہوجائے تو انسان بہت سی مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق کولیسٹرول کی زیادتی جسم میں بہت سی بیماریوں اور موٹاپے کی وجہ بنتی ہے، جس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہارٹ اٹیک کی وجہ بھی بنتا ہے کیونکہ چکنائی خون کی شریانوں کو تنگ کردیتی ہے جس سے دل تک خون کی سپلائی بہتر نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ کولیسٹرول کی زیادتی موٹاپے کے ساتھ ساتھ فالج کے خطرے کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ آج ہم آپ کو چند ایسی ورزش بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ قدرتی طور پر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرسکتے ہیں۔ چہل قدمی چہل قدمی وہ آسان طریقہ ہے جو آپ کو صحت مند رکھتا ہے اور چہل قدمی سے ہی جسم میں اضافی کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 30 سے 60 منٹ تک درمیانی رفتار سے چہل قدمی کرنے سے جسم میں برے کولیسٹرول کی سطح کم ہوجاتی ہے جب کہ اچھے یا جسم کو درکار کولیسٹرل کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ سائیکلنگ سائیکل چلانا بہت سے لوگوں کو پسند ہوتا ہے یہ آسان سی ورزش آپ کو موٹاپے سمیت برے کولیسٹرول کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ اسی حوالے سے ‘جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن’ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 3 سے 4 بار سائیکل چلانے سے آپ دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکتے ہیں اور دل کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔ جاگنگ جاگنگ ایک آسان ورزش ہے اور جسم سے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جاگنگ کرنے سے ناصرف آپ چست رہتے ہیں بلکہ یہ دل کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی بہتر بتانا ہے۔ یوگا اسی طرح یوگا بھی جسم سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ یوگا سے قوت مدافعت اور نظام ہاضم بھی درست رہتا ہے۔

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for InspiresNext, graphic

    218 followers

    ‏کتے کے کاٹنے کے بعد بعد انجکشن لگوانا کیوں ضروری ہے؟ کتے کے کاٹنے کے بعد انجکشن اس لیے لگایا جاتا ہے تاکہ انسان کو ریبیز (Rabies) نامی بیماری سے بچایا جا سکے۔ ریبیز ایک سنگین اور جان لیوا بیماری ہے جو کتے، بلی، چمگادڑ، اور دیگر جانوروں کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہو سکتی ہے۔ ریبیز وائرس دماغ اور اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے، اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ موت کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے، اگر کسی کو کتے نے کاٹ لیا ہو، تو فوراً ریبیز کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہیے تاکہ اس بیماری کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ کتے کے کاٹنے کے بعد انجکشن لگوانا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ریبیز کے ابتدائی علامات عام طور پر واضح نہیں ہوتیں اور بیماری کا پتہ چلنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ جب علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں، تو بیماری تقریباً ناقابل علاج ہو جاتی ہے اور اکثر موت کا سبب بنتی ہے۔ عموماً، کتے کے کاٹنے کے بعد دیے جانے والے انجکشنز کو پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسیس (Post-Exposure Prophylaxis - PEP) کہا جاتا ہے۔ اس میں دو قسم کے انجکشن شامل ہوتے ہیں: 1. ریبیز امیونوگلوبلین (Rabies Immunoglobulin): یہ انجکشن فوری طور پر دیے جاتے ہیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ 2. ریبیز ویکسین (Rabies Vaccine): یہ ویکسین چار یا پانچ خوراکوں میں دی جاتی ہے اور اس کا مقصد جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ وائرس سے لڑ سکے۔ اگر کاٹنے والا جانور پاگل یا بے قابو ہو، یا اگر وہ جانور دستیاب نہ ہو جس کا معائنہ کیا جا سکے، تو ان حالات میں انجکشن لگوانا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتے کے کاٹنے کے فوراً بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنا اور حفاظتی ٹیکے لگوانا انتہائی اہم ہوتا ہے۔

    • No alternative text description for this image
  • View organization page for InspiresNext, graphic

    218 followers

    ‏*40 طرح کا صدقہ* ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں. ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا. 1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518] 2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368] 3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368] 4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377] 5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377] 6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377] 8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956] 9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956] 10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55] 18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518] 19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518] 20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589] 21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518] 22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518] 23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185] 24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185] 25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185] 26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185] 27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253] 28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963] 29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434] 30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434] 31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243] 32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3] 33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553] 34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367] 35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368] 36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430] 37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009] 38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963] 39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368] 40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243] _صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ، شکریہ, اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو .._ *جزاک اللہ خیرا کثیرا🤲...*

    • No alternative text description for this image

Similar pages